راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام فائر سیفٹی کے حوالے سے گزشتہ روز ایک آگاہی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں نامزد ممبر کنٹونمنٹ بورڈ زاہد اقبال بختاوری،چیف کینٹ انجینئرعتیق الرحمان،انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ اور دیگرافراد نے کثیر تعد اد میں شر کت کی۔