راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 6 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکےسینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے 6 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق پتنگ فروشوں سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں،پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں تھانہ واہ کینٹ،کینٹ اور صادق آباد کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔