• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پشاور(جنگ نیوز)ضلع چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روزجاری ہے ۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق پولیو ٹیموں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں سرکل ایس ڈی پی اوز نے مختلف علاقوں میں قائم بی ایچ یوز کا دورہ کیا، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ افسران نے جوانوں کو الرٹ رہنے اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری و مستعدی سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہےجبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر کے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ پٹرولنگ میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید