• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ماڈل سکول میں پری او لیول اور او لیول کا تعارفی سیشن

پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل سکول بوائز ٹو میں او لیول کیمبرج کے حوالے سے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت ششم اور ہفتم کے طلباء کو او لیول کے کوآرڈینیٹر سید عماد گیلانی اور وائس پرنسپل بوائز 2 فرمان اللہ خان نے پری او لیول اور او لیول کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس تعارفی پروگرام میں پری او لیول اور او لیول کے نصاب، پڑھائی، تدریس کے طریقہ کار اور سکول و کیمبرج کی سطح پر امتحانات کے طریقہ کار سے طلباء کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے کیے گئے کئی ایک سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ طلباء نے اس تعارفی پروگرام کو ایک صحت مند سرگرمی قرار دیا۔پشاور ماڈل سکول بوائز ٹو ورسک روڈ میں دیگر تعلیمی اداروں کے مقابلے میں او لیول کی فیس قدرے کم اور مناسب رکھی گئی ہے۔
پشاور سے مزید