• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، رہزنی کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے، بچے سے زیادتی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے مختلف علاقے راہزنی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیے گئے ہیں۔ تھانہ کوتوالی پولیس کو ہارون ولد حبیب رسول ساکن درخشاں کالونی نے بتایاکہ وہ گزشتہ روز گھر سے27لاکھ روپے لیکر نکلااور پیپل منڈی میں واقع دکان جارہا تھا چند قدم کے فاصلے پر فیضان اپنی موٹرسائیکل پر اسے بیٹھا کر لے گیا ،بعد میں وہ مجھے یکہ توت تھانے کے قریب اتارکر چلا گیاجبکہ میں پیدل پیپل منڈی روانہ ہوگیا، ٹیوب ویل محلہ مروی ہا کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل 125پر دو نامعلوم افراد آئے اوراس سے رقم سے بھراشاپنگ بیگ چھین لیا اور فرا ر ہوگئے ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف راہزنی کی رپورٹ درج کرلی۔ادھر تھانہ شرقی پولیس کو نعمان خالد سکنہ شیخ آباد گلبہار نے بتایاکہ وہ دوستوںکے ہمراہ ٹاون سے واپس موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا امن چوک ناکہ بندی سے تھوڑے فاصلے پر خیبرروڈ نزد ڈیفنس موڑ پر موٹرسائیکل 125پر سو ار دو افراد آئے جبکہ وہ موبائل پر باتیں کررہا تھا کہ انہوں نے جھپٹامارکر آئی فون موبائل لے گئے اور ورسک روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔ تھانہ پھندو پولیس کو محمد زبیر ولد عبدالقیوم سکنہ چشتی آباد نے بتایاکہ وہ چشتی آباد میں موجود تھا اس دوران موٹرسائیکل پر 3افراد نے آکر پستول نکالااور اس سے موبائل فون چھین لیا جبکہ دوساتھیوں مہراب سکنہ اخوان آباد اور حذیفہ خان سکنہ شاہین مسلم ٹاون سے بھی موبائل فونز لیکر فرار ہوگئے جبکہ بھانہ ماڑی پولیس کو محمد عاف سینئرسپرنٹنڈنٹ ایس ین جی پیل ایل حیات آباد نے بتایاکہ ان کی سوئی گیس ٹیم کو کوٹلہ محسن خان میں غیرقانونی سوئی گیس کنیکشن کی اطلاع ملی جس پر ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزم عدنان سکنہ کوٹلہ محسن خان اس میں ملوث پایا گیا، انہوںنے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف سوئی گیس چوری ودیگر دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے انکوائری مکمل ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اسی طرح تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو جہانزیب سکنہ بڈھنی پل چارسدہ روڈ نے بتایاکہ وہ رنگ روڈ نزد شاہی کلب شادی ہال کے قریب موجود تھا اور وٹس ایپ پر میسج کررہا تھا اس دوران ایک لڑکا موٹرسائیکل پر آیا اور اس نے مجھ سے آئی فون موبائل چھین کر اباسین یونیورسٹی کی طرف فرا رہوگیا۔پولیس نے 382کے تحت مقدمہ درج کیا۔ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو چارخانہ بھانہ ماڑی کے رہائشی نے بتایاکہ اس کا 6سالہ بیٹا گزشتہ روز روتے ہوئے آیا اور بتایاکہ وہ باہر گلی میں موجود تھا اس دوران ہمسایہ ملزم عزیر ساکن چارخانہ نے آکر اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا جو کہ خالی تھا۔ ملزم نے گھر کے اندر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے ملزم عزیر کے خلاف دفعہ 376ودیگر کے تحت مقدمہ درج کیااور ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے مزید پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید