• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے فراڈی فراڈ سے زمین بیچنے والوں کو رقم کی ادائیگی سے روکا جائے

پشاور( لیڈی رپورٹر )لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے پشاور کے رہائشی ایوب شنواری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ڈی اے فراڈی فراڈ سے زمین بیچنے والوں کو رقم کی ادائیگی سے روکا جائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے چمکنی میں جس 320 مرلے زمین پر بی ار ٹی اسٹیشن اور جنرل بس سٹینڈ ایوارڈ کیا ہے یہ زمین انہوں نے 2014 میں اپنے سونے کے کاروباری ساتھی سے کاروبار کی عوض دو کروڑ 24 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں اس زمین پر سیکشن فور لگایا تھا اور زمین کی خریداری سٹامپ کے ذریعے کی گئی تھی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اس دوران چمکنی پشاور میں جہاں پر میں نے زمین خریدی تھی بی ار ٹی اسٹیشن اور جنرل بس سٹینڈ قائم کیا گیا۔
پشاور سے مزید