• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر تعلیم کاضلع ہر پور میں بھٹری ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے ضلع ہری پور میں واقع بھٹری ڈیم (ریحانہ) پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی پیش رفت اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ بھٹری ڈیم (ریحانہ) ایک اہم عوامی ترقیاتی منصوبہ ہے جس پر 3 کروڑ 62 لاکھ روپے کی لاگت سے ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور مقامی آبادی کو پینے اور دیگر ضروریات کے لیے پانی کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ارشد ایوب خان نے مزید کہا کہ بھٹری ڈیم کے منصوبے کی بدولت علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور عوام کے لیے تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی، جس سے نہ صرف مقامی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
پشاور سے مزید