• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی، احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن اور پل تباہ، لکی مروت، پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

نوشکی /لکی مروت(این این آئی) لکی مروت کے علاقے بھانہ منجیوالا میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن اورٹی بی ایس کودھماکے سے اڑا دیا۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے احمد وال ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین کو راکٹ سے نشانہ بنایاجس سے ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ اسی علاقے میں گلنگور کے مقام پر بھی نامعلوم افراد نے ایک اہم پل کو نشانہ بنایا‘ پولیس ذرائع کے مطابق پل کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے‘ٹرین پرحملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک اور سامان کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے‘ ریلوے حکام نے بتایا کہ راکٹ لگنے سے ٹرین کا انجن مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید