اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ادارہ صحت( NIH) بورڈ آف گو رنرز کےارکان کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ سرچ کمیٹی بورڈ کے ارکان کی نامزدگی کرے گی ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کمیٹی کا وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ مزید برآں سیکریٹری وزارت صحت، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل اسلام آباد اور معروف گیسٹرو انٹرولوجسٹ ڈاکٹر نصراللہ چوہدری کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔