کراچی (افضل ندیم ڈوگر) جمعرات کو طیاروں میں فنی خرابی کے باعث لاہور کراچی کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جہاں کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 12 پروازوں میں 10 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی۔ قومی ایئر لائن کی دو پروازوں میں چھ گھنٹے نجی ایئر لائن کی چار پروازوں میں 10 گھنٹے تک تاخیر ہورہی ہے۔ ملک بھر کی 13 پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ 78 میں تاخیر ہوئی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی لاہور کی 4، گلگت اسلام اباد کی 4، کراچی دبئی جدہ مسقط اور ریاض کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور کی 15، کراچی لاہور کی 12 پروازوں میں ایک سے 10 گھنٹے تک کی تاخیر ہوئی۔ بسنت کیلئے کراچی سے لاہور کے سینکڑوں مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ کی 13 اسلام آباد کی 25 سیالکوٹ 5 ملتان کی 6 اور کوئٹہ کی 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔