• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسوں بعد لاہور میں بسنت کی تیاری، لاہور کی تمام فلائٹس 3 یوم تک اوور بکڈ

کراچی (اسد ابن حسن) برسوں بعد تین دنوں کے لیے بسنت کے انعقاد سے لاہوریوں میں جو جوش و جذبہ نظر آرہا ہے وہ دیدنی ہے۔ لاہوری بیرون ملک سے بھی لاہور آرہے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی فیملیز بسنت منانے لاہور پہنچ رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام شہروں سے لاہور کے لیے فلائٹس اور بکڈ ہیں۔ ہوٹل اور ریسٹ ہاؤسز میں بکنگ ناپید ہے۔ پتنگوں اور ڈور کی مارکیٹیں ہجوم سے بھری ہوئی ہیں اور اس وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام معمول ہو گیا ہے۔ 100روپے والی پتنگ 400سے 500روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ پتنگ کی ڈور کا پننا بھی انتہائی مہنگا ہو گیا ہے۔ تین دن کی بسنت منانے کے لیے مختلف ایونٹ مینجمنٹ سروسز نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ایسی ہی ایک بسنت مینجمنٹ نے اپنے پیکیجز پیش کیے ہیں جن میں ڈائمنڈ پیکج سے لے کر غریب نواز پیکیج شامل ہیں۔ یہ پیکیجز 25لاکھ سے 10لاکھ تک کے ہیں۔ پیکیج میں شامل سہولیات میں تین دن تک چھ آدمیوں کا قیام ساتھ ہی تین دن کے کھانے، پسند کے حوالے سے تمام لوازمات جن میں پیکیج کے حساب سے مختلف اقسام کی پتنگیں اور ڈوریں، ڈھول بجانے والے اور رقاصائیں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید