کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کراچی میں بھی بسنت منانے کا اعلان کردیاکراچی چڑیا گھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کا کہنا تھا کہ بچپن میں مجھے پتنگ بازی کا بہت شوق تھاکراچی میں ایسی تفریح کا انعقاد ہونا چاہئیے کراچی میں عوامی مقامات بے نظیر پارک اور باغ ابن قاسم میں جلدپتنگ فیسٹیو ل کا سوچ رہے ہیں اسی طرح ساحل سمندر پر واٹر اسپورٹس کا بھی پروگرام ہے۔