• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کو سرسبز بنانے کا بڑا منصوبہ، 15 لاکھ درخت اور 120 نئے پارکس بنیں گے

دبئی(سبطِ عارف)دبئی کو سرسبز بنانے کا بڑا منصوبہ، 15 لاکھ درخت اور 120 نئے پارکس بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے شہر کو مزید سرسبز اور رہنے کے قابل بنانے کیلئے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت دبئی کے مطابق اگلے چار سال میں دبئی بھر میں 15 لاکھ نئے درخت لگائے جائیں گے اور 120 نئے پارکس قائم کئے جائیں گے۔یہ اعلان “واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030” کے تحت کیا گیا جس کی مالیت 4 ارب درہم ہے۔ اس منصوبے کو بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران لانچ کیا۔ منصوبے کے تحت دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات بھی بنائے جائیں گے تاکہ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کے بہتر مواقع مل سکیں۔ ساحلی علاقوں کی ترقی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید