• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی قربانیاں عالمی برادری نظر انداز نہیں کرسکتی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں عالمی برادری نظر انداز نہیں کرسکتی، عالمی ادارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلائیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام کشمیریوں اور شہیداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کا دن کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا مظہر ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بنیادی حقوق اور حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور خاص طور پر قصاب مودی نے ریاستی جبر کے پہاڑ توڑے مگر کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا، پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رہے گی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسیاں انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی اور پورے خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، کشمیری عوام کی قربانیوں، سیاسی قیدیوں اور لاپتہ افراد کی تعدادمیں اضافے کو عالمی برادری نظر انداز نہیں کر سکتی۔
اہم خبریں سے مزید