• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبک صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی

اسلام آباد(اے پی پی )یشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)نے جمعرات کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو ان کی غیر معمولی قیادت اور پاک ازبک تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری اور پروفیسر شپ کے اعزاز سے نوازا۔وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ نسٹ کے ایک خصوصی کانووکیشن کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے باضابطہ طور پر صدرمرزائیوف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری اور پروفیسر شپ کا ٹائٹل تفویض کیا۔
اہم خبریں سے مزید