کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ نے کہا ہےکہ شہر کی اہم کو مصروف شاہراہوں پر نوپارکنگ بورڈ آویزاں کئے بغیر شہریوں کوغلط پارکنگ کا چالان ختم کئے جائیں گے،نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں تعینات ہونے والی ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ نے بتایا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر نو پارکنگ کے نشان جلد آویزاں کئے جائیں گے تاکہ اس سلسلہ میں لوگوں کی رہنمائی ہوسکے،ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ نے جمعرات کو اپنے دفتر میں آفسران کو ملازمین کے ساتھ دربار کا انعقاد کیا گیا اور شہر میں ٹریفک سے متعلق مختلف نوعیت کےمسائل اور ان کے حل کے سلسلہ تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا ہے کہ جب تک شہر میں نو پارکنگ کے نشان آویزاں نہیں کرلئے جاتے ایسے تمام چالان ختم کردئے جائیں گے ۔