• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، کھمبو ں پر نصب اشتہاری اسکرینز پر فحش مواد نشر، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں کھمبو پر نصب اشتہاری اسکرینز پر فحش مواد نشر ہونے کامقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق گزری تھانہ کی حدود ڈی ایچ اے خیابان اتحاد میں کھمبو ں پر نصب اشتہاری اسکرینز پر فحش مواد نشر ہونے کے واقعے پر گذری پولیس نے ڈی او ایڈورٹائزنگ کمپنی کے قانونی مشیر ایڈوکیٹ شاکر رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی، ایڈوکیٹ شاکر رشید کی جانب سے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا گیا ہےکہ 4 فروری کو کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر آصف خان نے انہیں فون کے ذریعے مطلع کیا کہ خیابان اتحاد پر عائشہ مسجد کے سگنل کے قریب ایک کھمبے پر نصب ایس ایم ڈی اسکرین وقفے وقفے سے ایک فحش ویڈیو کلپ دکھا رہی ہے جس سے علاقے سے گزرنے والے لوگوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔پولیس کے مطابق کمپنی کے قانونی مشیر نے شک کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرائی کہ ہوسکتا ہے کہ ایک ہی کمپنی کے ایک یا زیادہ ملازمین نے سسٹم تک غیر مجاز رسائی حاصل کی ہو اور کمپنی کو بدنام کرنے کی نیت سے فحش مواد دکھایا ہو۔گزری پولیس نے دفعہ 292 کے تحت ایف آئی آر نمبر 56/26 درج کی جس کی تفتیش سی آئی سی کلفٹن ڈویژن کے حوالے کردی ۔ ڈیفنس میں ایس ایم ڈی پر فحش ویڈیو چلنے کے مقدمہ میں پولیس نے مبینہ طو رپرواقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او تھانہ گزری سب انسپکٹر اصغر علی کانگو نے بتایا ہے کہ ملزم اکرام کو پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ سے گرفتار کیا ،دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا ہےکہ ڈو ایڈورٹائزنگ کمپنی کے 10 کھمبوں پر 20 ایس ایم ڈیز نصب ہیں، کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز موبائل میں محفوظ تھیں، موبائل میں موجود ویڈیو غلطی سے ایس ایم ڈیز پر چل گئیں تاہم ملزم سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید