• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الشفا اسپتال کے شعبہ’’قرنیہ چشم‘‘ کے سربراہ ندیم قریشی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آبا(صالح ظافر) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے شعبۂ ریٹینا کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اپنے غیر ملکی دورے سے واپس آ گئے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ سے مشرقِ بعید کے ممالک کے دورے پر تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِاعظم عمران خان کو آنکھوں کی پیچیدگی سے متعلق علاج فراہم کریں گے۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کا آئندہ علاج الشفا آئی ہسپتال سے کروایا جائے۔پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی ایشیا کے ممتاز ماہرِ امراضِ چشم شمار کیے جاتے ہیں اور وٹریو ریٹینل بیماریوں، موتیے کے آپریشن اور ذیابیطس سے متاثرہ آنکھوں کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ انہیں آنکھوں کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ایشیا پیسیفک اکیڈمی آف اوفتھلمولوجی کی جانب سے 2024 کا ڈسٹنگوئشڈ سروس ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ اس وقت وہ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال میں کنسلٹنٹ اور شعبۂ ریٹینا کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد دی نیوز/جنگ سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر ندیم قریشی نے کہا کہ عمران خان کی بیماری کی سنگینی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ کسی دوسری طبی پیچیدگی سے بھی جڑی ہو سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید