• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسیمیں دو اہم اعلیٰ افسران کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں دو انتہائی اہم عہدوں پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر آو صفیہ حسین کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پی ایس پی افسر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور حشمت کمال کا تبادلہ ہیڈ کوارٹر میں بطور ڈائریکٹر آپریشن کر دیا گیا ہے۔ ہیڈ کوارٹر میں تعینات گریڈ 19 کے پی ایس پی افسر ڈائریکٹر آپریشن کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر لاہور این سی سی آئی کر دیا گیا ہے۔ ایک دوسرے نوٹفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل جن کے خلاف مبینہ طور پر بے انتہا شکایات تھیں کا تبادلہ ہیڈ کوارٹر امیگریشن ونگ سے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ میں کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید