• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروزوالہ میں9سالہ بچہ مبینہ پتنگ اڑاتے چھت سے گر کرجاں بحق

فیروزوالہ(نامہ نگار)9 سالہ علی اصغر مبینہ طور پر پتنگ اڑاتے چھت سے گر کر جاں بحق،تھانہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ نین سکھ چوک پھول منڈی کے قریب محلہ سردار پورہ میں عزیزوں سے ملنے آئی فیملی کا 9 سالہ بچہ علی اصغر اپنے کزن کے ساتھ تیسری منزل پر پتنگ بازی کر رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چھت سے نیچے گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جہاں پہنچنے سے پہلے ہی علی اصغر ولد جاوید جان کی بازی ہار گیا اور ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔پولیس تھانہ کوٹ عبدالمالک کے مطابق بچہ پتنگ نہیں اڑا رہا تھا بلکہ اپنے کزن کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اچانک چھت سے گر گیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید