راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ اور مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈکے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینک روڈ صدر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں راولپنڈی کے تاجروں کی مختلف تنظیموں اور کینٹ بورڈ کے سٹاف نے شرکت، اس موقع پر ڈپٹی سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ ناصر کمال بھی موجود تھے، ریلی کی قیادت گروپ لیڈر زاہد بختاوری اور خان مشتاق کر رہے تھے۔ اس موقع پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ شیخ عنایت اللہ، قائم مقام صدر چوہدری عمران رشید، چیئرمین رفیق بھاٹیہ، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ناظم بٹ، سینئر وائس چیئرمین رائو عرفان شاہد، جنرل سیکرٹری ملک احمد اعوان، شیخ محمد بخش، سعادت خان، رابطہ سیکرٹری ایاز بٹ،وجیہ الدین اور دیگر اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔زاہد بختاوری نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں ایک عظیم مقصد کیلئے جمع ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،ایسے وقت میں مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی سی ای اوکنٹونمنٹ بورڈ ناصر کمال ،چوہدری عمران رشید نے بھی شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔