راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ویگو ڈالے کی ٹکر لگنے سے سڑک کنارے کھڑاشخص جاں بحق ہوگیا،تھانہ روات کو محمد عمرعزیزنے بتایاکہ میرابھائی محمدلقمان عزیز بعمر 29سال اپنے موٹرسائیکل پر ان ڈرائیو چلاتاہے جو نجی سوسائٹی فیز8میں روڈ پر کھڑاتھاکہ کسی نامعلوم ویگو ڈالے والے نے نہایت تیزرفتاری ،غفلت ولاپرواہی سےڈرائیونگ کرتے ہوئے روڈ کے ساتھ کھڑے بھائی کو ہٹ کیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ادھرپشاور روڈ پر 18سالہ موٹرسائیکل سوارٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 کے مطابق سجاول ولد محمدنوازسکنہ سکیم تھری موٹرسائیکل پر سوار ہوکر پشاور روڈ پر چوہڑ چوک کی جانب جارہاتھاکہ رافع مال کے قریب گرین الیکٹرک بس کی ٹکر سے زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا،تھانہ ویسٹریج کے اے ایس آئی محمدعثمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کی لاش ورثاکے حوالے کردی۔