• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، دھاتی ڈور پھرنے سے دوکم سن بچے زخمی ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دھاتی ڈور پھرنے سے دوکم سن بچے زخمی ہوگئے ،ایک کی گردن اور دوسرے کی انگلی پرڈورپھرگئی ،تھانہ چک لالہ کو محمد اکرام نے بتایاکہ میرابھائی عثمان علی اپنی موٹرسائیکل پر ہمشیرہ مدیحہ اور اس کے بچوں دانیال بعمر 7سات اور ابوبکر بعمر 5سال کے ساتھ چک لالہ اپنے والد کے گھرجارہے تھے ،ہماراگھرگلستان کالونی لین نمبر 1میں واقع ہے جب موٹرسائیکل لئی پل سے چند قدم آگے پہنچی تودھاتی کیمیکل ڈور میرے بھانجے ابوبکر کی گردن پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا،اور دوسرے بھانجے دانیال کی دائیں انگلی پر بھی کٹ لگا جس سے وہ بھی زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید