• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں بارودی سرنگوں کے متاثرین کی شرح دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی: اقوام متحدہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن یوناما کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں بارودی سرنگیں جان لیوا خطرہ ہیں۔

یوناما کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگوں کے متاثرین میں 80 فیصد بچے ہیں، جبکہ متاثرین کی شرح دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 33 لاکھ افغان شہری بارودی سرنگوں والے علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یو این مائن ایکشن سروس کے مطابق گزشتہ سال بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے 471 واقعات میں 314 بچے متاثر ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید