• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ روسی فوجی افسر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا، اسپتال منتقل

لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف(تصویر بشکریہ: بی بی سی)۔
لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف(تصویر بشکریہ: بی بی سی)۔

روس کی فوج کے ایک اعلیٰ افسر کو ماسکو میں کئی گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف کو حملے کے فوراً بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

یہ حملہ روسی ماسکو کے شمال مغربی مضافات میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا، تاہم ان کی حالت کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

الیکسییف روس کی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی جی آر یو کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور وہ ان اعلیٰ فوجی شخصیات میں تازہ ترین ہیں جنہیں یوکرین پر تقریباً چار سال قبل شروع ہونے والے مکمل حملے کے بعد سے دارالحکومت میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہیں 2018 میں برطانیہ کے شہر سیلسبری میں ہونے والے اعصابی زہر کے حملے میں جی آر یو کے ملوث ہونے کے الزام کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید