• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلیو ں سے نمٹا جاسکتا ہے ،رکن صوبائی اسمبلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) شجرکاری مہم کے دوران نہ صرف درخت لگائے جائیں بلکہ انکی نگہداشت اور آبیاری بھی یقینی بنائی جائے درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلیو ں سے نمٹا جاسکتا ہے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی حفاظت اور درختوں کی تعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہےان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی روی کمار پہوجہ،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابو الحسن میری،ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات منیراحمد موسیانی،سی ای او پاکستان لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈڈاکٹر شاہد امین،چیف انجنیئرمیٹروپولیٹن کارپوریشن حاجی اسحاق مینگل،بلوچستان ریفارمز کے نائب صدر شاہ محمد عمرانی، پی ڈی یو جی پی پی فاریسٹ فواد صدیقی ،پی ڈی یو جی پی پی وائلڈ لائف سیف اللہ زہری ،ڈی سی ایف جنگلات کوئٹہ ریاض احمد و دیگر نے خانہ فرہنگ میں بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے زیر اہتمام شجرکاری کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر بلوچستان ریفارمز کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہاکہ بلوچستان ریفارمز کی جانب سے گرین کوئٹہ مہم کا آغاز قابل ستائش اقدام ہے کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس ضمن میں ہر شہری کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہے۔
کوئٹہ سے مزید