• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل میں ہماراساتھ دیا ،ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد کریمتودشکینے کہا ہےکہ ایراناور پاکستان دونوں ہمسایہ ممالک دہشت گردی کی زد میں ہیں پاکستان ایران کے تعلقات تاریخی ہیں پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل میں ایران کا ساتھ دیا ہے بلوچستان میں گزشتہ روز کے واقعات قابل مذمت ہیں مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں امریکہ اور اسرائیل ایران میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ایران ہمیشہ امن کا طلبگار رہا ہے اور امریکہ سمیت سب کے ساتھ منصفانہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے لئے بھی تیار ہیں یہ باتیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے بلوچستان میں گزشتہ روز کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا ہے انہوں نےکہاکہ گزشتہ دنوں ایران میں تاجروں نے معاشی مشکلات کے باعث احتجاج کیا تھا اور ایران کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ یہ ان کا حق تھا ایران اسلامی انقلاب سے آج تک پابندیوں کے باعث معاشی مشکلات کے باوجود اپنے عوام کے ریلیف دے رہا ہے تاہم تاجروں کے احتجاج کو بعض عناصر دہشت گردی کی طرف لے گئے ان واقعات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام کے ساتھ مل کر امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
کوئٹہ سے مزید