کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہاؤس آف ہوپ ویلفیئر سوسائٹی کی صدر معصومہ علی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمات ہمارا مشن ہے تمام معاشروں میں خدمت خلق انسانی اقدار کی بلند تراو صاف کا حصہ ہے یہ باتیں انہوں نےبات چیت کرتے ہوئے کیں قبل ازیں بلوچستان ریفارمز کے ممبران نے ہاؤس آف ہوپ کے یتیم خانہ کا دورہ کیا اور بہترین نظم و ضبط اور سہولیات کو سراہا اس موقع پر بلوچستان ریفارمز کے ممبران نے کہاکہ ہاؤس آف ہوپ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یتیم بے سہارا بچوں کے لئے قیام گاہ کا انتظام احسن اقدام ہے دکھی انسانیت وپسے ہوئے طبقات کی مدد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردا رادا کرناہوگا۔