کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے کوئٹہ میں انجمن تاجران ، انجمن تاجران و ہوٹل ایسوسی ایشن رحیم آغا اور رکشہ یونین ایسوسی ایشن کے صدر طارق کشمیری اور ان کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں وفد میں کبیر افغان ، ملک فیصل ، حاجی صورت خان ، سید عبدالخالق آغا اور دیگر شامل تھے وفد نے 8 فروری کے پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال سے انہیں آگاہ اور حمایت کی اپیل کی جس پر انہوں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا وفد نے کہا کہ 8 فروری کی ہڑتال ایسے حالات میں ہے جب صوبے میں تجارت ، روزگار ، کاروبار ختم ہوچکا ہے ، حکومتی رٹ نہیں رہی صوبے بالخصوص کوئٹہ میں ٹریفک پولیس ، پولیس کی جانب سے عوام ، ٹرانسپورٹرز کو تنگ ، بھاری چالان ، دستاویزات کے باوجود گاڑیاں ، رکشے ضبط، سیکڑوں بسوں کو بند کرنے جیسے ناروا اقدامات جاری ہیں طلباء ، ملازمین ، ڈرائیوروں ، مزدور طبقہ سمیت کسی کو بھی بخشا نہیں جارہا بلکہ ہر چوک ، چوراہے پر عوام کی تذلیل کی جارہی ہے ہم عوام سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ 8 فروری کی ہڑتال کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیں۔