کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے جنگ کوئٹہ کے آئی ٹی مینجر کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق سبزل روڈ کے علاقے بھٹی گلی نصیر ہاوسنگ اسکیم میں رہائش پذیر روز نامہ جنگ کے آئی ٹی مینجر محمد انور بلوچ نےاپنی موٹر سائیکل نمبرکے ایم جی 1464گھر کے باہر کھڑی کی تھی جسے نامعلوم افراد چرا کر لے گئے خروٹ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔