• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف گوادر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد ، کنٹرولر امتحانات ، دین فیکلٹی آف سائنس انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ ، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ ، فیکلٹی ممبران ، یونیورسٹی افسران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے خطاب مین کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار اور مسئلہ کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی کئی نسلیں آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دے چکی ہیں جو ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے ۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے بلکہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا۔
کوئٹہ سے مزید