کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈین فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہیں ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، پاکستان سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی سطح پر جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا ، یہ بات خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ابو الحسن میری ، یوتھ فورم برائے کشمیر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیر احمد بلوچ،صدر بزم صائم ادبیات تسنیم صنم ، سینئر شاعر و ادیب سرور جاوید اور صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی شکیل روشن اور دیگر نے جمعرات کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران میں یوتھ فورم برائے کشمیر کے زیراہتمام تصویری نمائش اور آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے واک بھی ہوئی یوتھ فورم برائے کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیر احمد بلوچ نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری جموں و کشمیر کے عوام سے پاکستان کے غیر متزلزل اظہار یکجہتی کا دن ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان ان کے ہر دکھ و درد میں برابر شریک ہےخانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ابو الحسن میری نے کہا کہ ایران اور پاکستان برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں عالمی سازشی طاقتیں دونوں ممالک کو پسماندہ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں ایران اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا میں کہیں پر بھی ہوں ایران ان کی مذمت کرتا ہے اس موقع پر یوتھ فورم برائے کشمیر کی جانب سے کشمیر کاز کے لئے کردار ادا کرنے والوں مین اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔