• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ ، اور نائب امیر بشیر احمد ماندائی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بلوچستان کا بچہ بچہ ان کے شانہ بشانہ ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر تجدید عہد کا دن ہے ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خونی لکیر ہمارے دلوں کو تقسیم نہیں کرسکی ۔ ​بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے ۔ 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج نے ظلم کی حد کردی لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں سید علی گیلانی مرحوم کے پیروکاروں کو ، برہان وانی کے وارثوں کو جنہوں نے بھارت کے ہر ظلم کا جواب پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے دیا ۔ ​مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370اور35-A کا خاتمہ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی جو ناپاک جسارت کی ، وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام کشمیریوں کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ہمارا خون کشمیریوں کے خون سے الگ نہیں۔
کوئٹہ سے مزید