• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 ورلڈ کپ، بابر اعظم کا کم عمری میں سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر19ورلد کپ کے فائنل میں پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،بھارت کےویبھائو سوریا ونشی ٹور نامنٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے14 سال اور 316 دن میں یہ کار نامہ انجام دیا، بابر اعظم نے2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 سال اور 92 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔ سوریاونشینے 15چھکے لگا کر امارات کے خلاف اپنے ہی14چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑا، انہوں نے 175 رنز کے ساتھ انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں انمکت چند کا 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 111 رنز کا ریکارڈ بھی بریک کردیا۔ انہوں نے صرف 71 گیندوں پر 150 رنز مکمل کیے، جو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا تیز ترین ڈیڑھ سو ہے۔ 80 گیندوں پر 175 رنز بنانے والی اس اننگز کا اسٹرائیک ریٹ 218.75 رہا، جو کم از کم 50 گیندوں کی اننگز میں ایونٹ کی تاریخ کا بلند ترین اسٹرائیک ریٹ ہے۔ویبھائو کے 439 رنز ایک ہی ایڈیشن میں چوتھا بڑا مجموعہ ہیں۔

اسپورٹس سے مزید