• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمعروف کھلاڑی سیپک ٹاکرا ایونٹ کیلئے سری لنکا پہنچ گئے

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پندرہ سے زائد غیر معروف خواتین اور مردوں پر مشتمل سیپک ٹاکرا ٹیم چھٹی ساؤتھ چیمپئن شپ کیلئے سری لنکا پہنچ گئی۔ ایونٹ میں سری لنکا ، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش بھی دو روزہ ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسپورٹس بورڈ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بیرون ملک ایونٹس میں لاپتہ ہونے پر سخت ایکشن لے کر این او سی دینے سے انکار کرتا ہے لیکن سیپک ٹاکرا کے سربراہ نوشاد احمد کے خلاف جنوبی کوریا میں کھلاڑی کے سلپ ہونے پر اب تک کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ جنگ نے موقف جاننے کیلئے نوشاد احمد کو فون کیا لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔
اسپورٹس سے مزید