• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کی تیاری، نوجوان خواتین کرکٹرز کو تجربہ دینا ہوگا، فاطمہ ثناء

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کیمپ میں زیادہ کام ویمنز کھلاڑیوں کی فٹنس پر کیا ہے۔ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں تاکہ ورلڈ کپ کی تیاری کرسکیں، نوجوان کرکٹرز کو تجربہ دینا ہوگا، پاور ہٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں۔ ٹیم ہفتے کی صبح جنوبی افریقہ روانہ ہوگی جہاں تین ٹی 20 اورتین ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاٹ بال کی خامی کو بھی دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ویمنز کرکٹ لیگ ہونی چاہیے۔ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کا پول ہے ۔ اس مرتبہ اسکواڈ میں زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ دو نئے فاسٹ بولرز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید