کراچی (اسٹاف رپورٹر) کئی بار کی قومی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹری ، نمسو، انٹرنیشنل سپلائی کمپنی نے پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم پر کے آر ایل نے ہزارہ کول کمپنی کو 3-0، گروپ ڈی میں نمسو نے پاکا کو 2-0 اور کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل سپلائی کمپنی نے ریلوے کو 1-0کی شکست دی۔