کراچی (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے آسٹریلوی اسٹار بیٹر مارنس لیبوشین براہِ راست سائن کرلیا۔ یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا۔ دلچسپ بات ہے لیبوشین ٹی 20 کرکٹ لیگز کا محدود تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کیلئے صرف ایک ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلا ہے۔