• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت گیا، ٹائٹلز کی ڈبل ہیٹ ٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کی اپنی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ جمعے کو ہرارے میں فائنل میں ناکامٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے 9 وکٹ پر411 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کیلئے کیلب فیلکونر 115 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈاکنز 66، بین مائز 45، کپتان ٹھامس ریو 31، جیمز منٹو 28، جوزف مورس 17، مینی لمسڈن 3، فرحان احمد 1 جبکہ رالفی البرٹ اور سیبسٹن مورگن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔ بھارت کے آر ایس امبرش نے 3 جبکہ کانشک چوہان اور دیپیش دویندرا نے 2، 2 وکٹ لیے ۔ آیوش مہاترے اور کھلان پٹیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارت کے 9 وکٹوں پر 411 رنز میں ویبھاؤ سوریاونشی نے 15 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان آیوش ماتھرے 53 ، ارون جارج 9، ویدانت تریویدی 32، ویہان ملہوترا 30، ابھی گیان کندو 40، آر ایس امبرش 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اکانیشک چوہان 29 رنز اور دپیش دیویندرن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے جیمز منٹو نے 3، ایلکس گرین اور سیبسٹن مورگن نے 2، 2وکٹیں لیں۔ انگلینڈ نے 1998 میں ٹائٹل جیتا تھا۔

اسپورٹس سے مزید