کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔ پاکستان سے وسیم اکرم ، وقار یونس ، بازید خان اور رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ ، ایان بشپ ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا ، کارلوس بریتھویٹ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما اور 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح اینجلو میتھیوز بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔