ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے ایک دن قبل فاسٹ بولر ہرشیت رانا کی خدمات سے محروم ہوگئی، وہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق وہ جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔