• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 ورلڈ کپ، امریکا نے پاکستان کو ہرا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ ایونٹ کی چھوٹی ٹیموں نے سورمائوں کے خواب کو چکنا چور کیے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ2024 میں پاکستان کے ساتھ ہوا۔ پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے والی امریکی ٹیم نے سابق عالمی چیمپئن پاکستان کو ہرا کر نہ صرف دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچایا بلکہ گرین شرٹس کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر کر دیا۔ 2009 میں میزبان انگلینڈ کو پہلے ہی میچ میں نیدرلینڈز نے اپ سیٹ شکست دے کر ماہرین اور شائقین کو حیرت زدہ کیا، افغانستان نے2016 میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کوبے بسی کی تصویر بنایا،2022 میں نمیبیا نے سری لنکا کو زیر کیا جبکہ اسی ایونٹ میں زمبابوے نے پاکستان کا سفر ختم کردیا، جبکہ نیدر لینڈ نے مضبوط حریف جنوبی افریقا کو مات دی۔

اسپورٹس سے مزید