کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق بھارتی کپتان روہت شرما کو اب تک تمام ورلڈکپ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت کے ایم ایس دھونی نے33 میچوں میں کپتانی کی اور بطور وکٹ کیپر 32 کیچز لیے۔ پیٹ کمنز واحد 2024 کےورلڈ کپ میں دو بار ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ایک ایونٹ میں زیادہ 17، 17وکٹ لینے کا اعزاز افغانستان کے فضل الحق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے پاس ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی دو بار ٹائٹل جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔ کسی بھی وکٹ کیلئے شراکت کا بڑا 170رنز کا ریکارڈ جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے بھارت کے خلاف 2022 میں پہلی وکٹ پر بنایا، محمد رضوان اور بابر اعظم نے بھارت کے خلاف152رنز اسکور کئے۔ ویرات کوہلی کو ورلڈکپ میں 1292اور ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ319رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ کرس گیل ورلڈ کپ میں دوسنچریاں بناچکے ہیں۔ بہترین بولنگ کا ریکارڈ سری لنکاکے اجنتھا مینڈس کے پاس ہے جنہوں نے زمبابوے کے خلاف 8رنز دے کر چھ شکار کیے۔