اسلام آ باد( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت کاملک بھر کےگھریلو بجلی صارفین کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آ یا ہے۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں رد و بدل کا فیصلہ کیاگیا ۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےپروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگانےکی منظوری دے دی ۔ماہانہ300یونٹ تک کےگھریلو صارفین پرفکسڈچارجز لگانےکی منظوری دے دی گئی۔ اس سےپہلے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو نہیں ہیں۔ماہانہ100یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر 200روپےفکسڈچارجز لگانےکی منظوری دی گئی ہے۔ ماہانہ200یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈچارجز لگانےکی منظوری دی گئی ۔ ماہانہ100یونٹ تک کےنان پروٹیکٹڈ صارفین پر275 روپے ماہانہ فکسڈچارجزکی منظوری دی گئی ہے۔ ماہانہ200یونٹ تک کےنان پروٹیکڈ صارفین پر300روپےفکسڈ چارجزکی منظوری دی گئی ۔ ماہانہ300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈصارفین پر 350روپےفکسڈ چارجزکی منظوری دی گئی ۔ ماہانہ 400یونٹ تک نان پروٹکٹڈ صارفین پرفسکڈ چارجز 200روپےاضافے سے 400روپے کرنےکی منظوری دی گئی ۔ ماہانہ500یونٹ کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100روپے اضافے سے فکسڈچارجز 500روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ماہانہ600یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز 75 روپے اضافےسے675روپے کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ماہانہ700یونٹ تک پرفکسڈ چارجز 125روپےکمی سے675روپے کرنےکی منظوری دی گئی ۔ ماہانہ700یونٹ سےزائد پرفکسڈ چارجزمیں325روپےکمی سے675روپے کرنےکی منظوری دی گئی ۔وفاقی کابینہ نےملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ماہانہ400یونٹ تک کے گھریلوصارفین کےلیےایک روپے 53پیسےکمی کی منظوری دی گئی ۔ ماہانہ500یونٹ تک بجلی استعمال پرفی یونٹ میں ایک روپے 25 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ۔