• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان آئیڈل“ میں ہر طرف بسنت کے رنگ حمیرا چنا مہمان خصوصی، نئی قسط آج ”جیو“ پر

کراچی (جنگ نیوز) ”پاکستان آئیڈل“ کی 33ویں قسط میں ہفتے کو ”بسنت کے خوبصورت“ نوجوان گلوکاروں کی آواز میں پیش کئے جائیں گے جس میں موسیقی، نئے مہمانوں اور شاندار پرفارمنسز کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ بسنت ایپی سوڈ میں غزل، قوالی، لوک موسیقی اور فلمی نغموں سمیت گلوکاری کے کئی فن اپنانے والی پاکستان کی صف اول کی باصلاحیت اداکارہ حمیرا چنا مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی، جو اپنی دلکش آواز اور منفرد انداز سے پروگرام کو مزید یادگار بنائیں گی۔ شو کے ”گالا راؤنڈ“ میں باصلاحیت اور نوجوان گلوکار بسنت کے رنگوں سے ہم آہنگ پرفارمنسز پیش کریں گے۔پاکستان آئیڈل کی نئی اقساط ہفتے اور اتوار کی شب8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید