• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور

اسلام آباد (رانا غلام قادر )قومی اسمبلی نے میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور کرلئے ، پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ،ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان /اخبار ملازمین (شرائط ملازمت) ترمیمی بل شامل سینٹر آف ایکسیلنس ترمیمی بل / وفاقی دارالحکومت بزرگ شہری ترمیمی بل 2026 بھی پیش کیا گیا تاہم جمعہ کے روز کورم نا مکمل ہونے کی وجہ سے ایوان کی کاروائی نہ چل سکی ، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دی۔اسی طرح وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے اخبارکے ملازمین (شرائط ملازمت) ترمیمی بل 2025 بل ایوان میں ایوان میں پیش کیا۔ ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دے دی۔ قومی اسمبلی میں سینٹر آف ایکسیلنس ترمیمی بل 2026 پیش کیاگیا۔بل وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہ قمر نے پیش کیا۔قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت بزرگ شہری ترمیمی بل 2026 پیش کیا گیا ۔بعد ازاں جے یو اآئی ف کی ایم این اے عالیہ کامران نے کورم کی نشان دہی کردی ۔ڈپٹی سپیکر نےاراکین کی گنتی کا حکم دیا۔گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا چنا نچہ اجلاس کی کاروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی گئی ۔قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نہ ہو سکاچنانچہ ڈپٹی سپیکر نےقومی اسمبلی اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔
اہم خبریں سے مزید