کراچی (اسد ابن حسن) قومی ایئر لائن کو خریدنے والے نئی انتظامیہ نے گزشتہ روز ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے کراچی کے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے 15جنوری سے کارگو کو لانے اور لے جانے کے لیے غیر ملکی ایئر لائنوں ’’ہو کے ایل ایم‘‘ اور ’’ایئر فرانس‘‘ سے اشتراک کر لیا ہے۔ اب ایک ہی ایئروے بل پر کارگو یورپ اور امریکہ لایا اور لایا جا سکے گا۔ کارگو کا حب دبئی، جدہ اور ریاض ہوگا، جہاں پی آئی اے کارگو لے کر اس کو بیرونی ایئر لائنز کے حوالے کر دے گی اور وہ اپنی منزل مقصود، ایمسٹرڈیم، فرینکفرٹ، ڈسلڈورف، نیویارک، اٹلانٹا، لاس اینجلس، پیرس اور برسلز تک پہنچ جائے گا۔