• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین کے روسی تعلقات کا انکشاف، پوٹن تک رسائی کی کوششیں

کراچی (نیوز ڈیسک)ایپسٹین فائلز سے ان کے روسی تعلقات کا انکشاف ، پوٹن تک رسائی کی کوششیں ، روسی اعلیٰ اہلکاروں اور کاروباری شخصیات کے ساتھ رابطے، پوٹن سے ملاقات کی جدوجہد کرتے رہے۔ مشکوک کاروباری اورروسی خاتون کے ذریعے بلیک میل معاملات، امریکی و روسی رہنماؤں کا استعمال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیفری ایپسٹین نے روسی اعلیٰ اہلکاروں اور کاروباری شخصیات کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور کئی سالوں تک روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی کوششیں کیں، امریکی محکمہ انصاف کی فائلز ظاہر کرتی ہیں کہ ایپسٹین نے سابق نارویجن وزیر اعظم تھوربیورن یگلینڈ کے ذریعے پوٹن سے ملاقات کے لیے رابطے کی کوششیں کیں، لیکن یہ ملاقات کبھی نہیں ہوئی۔فائلز میں ظاہر ہے کہ ایپسٹین نے روسی وفاقی سیکورٹی سروس (FSB) کے گریجویٹ، سرگئی بیلیاکوف کے ساتھ قریبی تعلقات بنائے اور اسے اپنے نیویارک گھر میں دعوت دی اور اسپائیک سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع پر تعاون کیا۔ بیلیاکوف نے اسے روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ اور دیگر اہم حلقوں سے متعارف کرایا۔ایپسٹین نے بیلیاکوف کی مدد سے ایک روسی خاتون کے ذریعے طاقتور کاروباری افراد کی بلیک میلنگ کے مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کی۔

اہم خبریں سے مزید