لاہور(آصف محمود بٹ) نئے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے چارج سنبھالتے ہی لاہور اور گوجرانوالہ کے زونلز اور سرکلز آفسز کے دورے کئے اورمختلف مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر کرپشن، منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ اور جعلی ادویات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا او ر کہا کہ ایف آئی اے کو عالمی معیار پر لایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور نے چارج سنبھالتے ہی لاہور اور گوجرانوالہ کے زونل آفس اور سرکلز آفسز کے تفصیلی دورے کیے زونل اور سرکلز آفسز کی بلڈنگز کا معائنہ کیا ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے زونل ڈائریکٹرز اور سرکلز انچارجز سے میٹنگ کی۔ ڈی جی ایف آئی اے کو مجموعی کارکردگی، زیر التوا مقدمات اور جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے زیر التوا انکوائریوں اور مقدمات فوری نمٹانے کی ہدایات کیں کرپشن، منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ اور جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کیے،دستیاب سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ۔گوجرانوالہ،سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاءالدین کو انسانی سمگلروں سے پاک کرنے کیلئے بلا امتیاز سخت کریک ڈاون ڈاون کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے جعلی ادویات کے گھنانے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا بجلی اور گیس چور مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم بھی دیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے دورے کے دوران ایف آئی اے کی زونل اور سرکلز آفسز کی بلڈنگز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ریکارڈ روم میں پڑے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایات دیں۔