• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ‘ پارلیمانی قواعد میں ترمیم منظور‘ تاخیر کی حکومتی درخواست مسترد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سینیٹ اجلاس کے دوران پارلیمانی قواعد میں ترمیم منظور ‘عدالتی مداخلت روکنے کا عزم ‘تاخیرکی حکومتی درخواست مسترد کردی گئی ۔ایوان بالا میں پبلک پٹیشنز کے حوالے سے تحریک پر حکومت کو شکست کا سامنا ، حکومت کی مخالفت کے باوجود تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی‘پبلک پٹیشن میں چیئرمین سینیٹ کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا۔سینیٹرعبدالقادر نے سینیٹ قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے تحریک پیش کرتے ہوئے کہاکہ پبلک پٹیشنز کے حوالے سے ترامیم کی جارہی ہیں‘ اس موقع پر ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اس کو موخر کیا جائے‘یہ اتنی سادہ بات نہیں ہے جتنی بیان کی جارہی ہے‘اس معاملے پر وزیر قانون سے مشاورت ضروری ہے‘ اس موقع پر پریذائیڈنگ آفیسر نے کہاکہ یہ ترمیم اس لئے لائی جارہی ہیں کہ کمیٹیوں کے اندر عدالتیں مداخلت کر رہی ہیں‘جو پٹیشنزچیئرمین سینیٹ نے بھیجی ہیں اس پر حکم امتناعی دی جارہی ہیں ‘اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے‘ یہ سینیٹ کے رولز ہیں اور اس سے کمیٹیوں کی کارکردگی میں مداخلت ہورہی ہے جس پر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ وفاقی وزیر قانون کی مشاورت تک اس کو موخر کردیںجس پر پریذائیڈنگ آفیسر نے کہاکہ یہ مہینوں سے تاخیر کا شکا ر ہے اس موقع پر پریذائیڈنگ آفیسر نے معاملے پر اراکین سے رائے لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر تحریک کو منظور کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید